سپریم کورٹ نے سینما گھروں میں فلم شروع ہونے سے پہلے قومی ترانہ چلانا لازمی کرنے سے متعلق اپنے حکم کی وضاحت جاری کرتے ہوئے آج کہا کہ قومی ترانہ کے دوران معذور افراد کو کھڑے نہیں سے چھوٹ ہوگی۔ جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ معذور افراد کو اس سے چھوٹ حاصل ہوگی، جنہیں فلم شروع ہونے
سے پہلے بجنے والے قومی ترانہ کے دوران کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔ واضح رہے کہ عدالت عظمی نے گزشتہ 30 نومبر کو ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پورے ملک کے سینما گھروں میں فلم شروع ہونے سے پہلے چلائے جانے والے قومی ترانہ کے دوران موجود ناظرین کو قومی ترانہ کو احترام دینے کے لئے لازمی طورپر کھڑا ہونا ہوگا۔